کالکی 2898 AD سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک بن گئی ہے، جس کی ریلیز کئی بار ملتوی کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پربھاس، امیتابھ بچن، کمل ہاسن، دیپیکا پڈوکون اور دیشا پٹانی کی یہ ہندوستانی سائنس فائی مہاکاوی فلم ، 9 مئی کو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز ہوگی۔
اس فلم کی پہلی جھلک گزشتہ سال کامک کون میں پیش کی گئی تھی جس نے شائقین کے درمیان بہت زیادہ توجہ حاصل کی تھی۔
یہ فلم، جسے ناگ اشون نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے وجیانتی موویز کی حمایت حاصل ہے، گزشتہ سال سان ڈیاگو کامک کان میں اس کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا اگرچہ فلم کا بجٹ ظاہر نہیں کیا گیا ہے لیکن ایک اندازے کے مطابق یہ 75 ملین ڈالر کے بجٹ میں ہے، جو اسے اب تک کی سب سے مہنگی ہندوستانی فلموں میں سے ایک بنا دے گی۔
خیال رہے کہ یہ فلم تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہونے والی ہے، ڈب شدہ ورژن ملیالم، تامل، کنڑ اور انگریزی میں ریلیز کیے جائیں گے۔
