پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ایک اینیمیٹڈ کارڈ کی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کارڈ میں لکھا کہ ’الحمدللہ، ہم بطور والدین اپنی بیٹی نور جہاں صدیقی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہیں۔‘
جوڑے کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021 میں آئی تھیں مگر بعد ازاں یہ خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ اداکارہ کا حمل ضائع ہوگیا۔
مگر اسد صدیقی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ان کی اہلیہ کا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بعض پیچیدگیوں کے باعث بچے کی قبل از وقت (6 ماہ کے) بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو فوری طور پر انتقال کر گیا تھا۔
