شوبز شخصیات نے عید الفطر کے موقع پر مداحوں کے لیے محبت کے پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
زیادہ تر شوبز شخصیات نے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔
اداکار بلال قریشی نے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔
کبریٰ خان نے بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید الفطر کی مبارک باد دی جبکہ مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
&
گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک پیش کی۔
اداکارہ صبور علی نے بھی عید کے موقع پر خوبصورت لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک دی۔
کنزہ ہاشمی نے بھی مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
سینئر اداکارہ صبا قمر نے بھی عید کے موقع پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔
