Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘باہوبلی’ کی اینی میٹڈ سیریز کا اعلان ہوگیا

‘باہوبلی’ کی نئی اینی میٹڈ سیریز کا اعلان  کردیا گیا ہے جس کا ٹریلر بھیبہت جلد ریلیز کردیا جائیگا۔

ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی نے منگل 30 اپریل کو شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے ‘باہوبلی: کراؤن آف بلڈ’ کے عنوان سے ایک نئی اینی میٹڈ سیریز کا اعلان کیا ہے۔

 

اس موقع پر ہدایت کار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ‘باہوبلی: کراؤن آف بلڈ’ کا ٹریلر جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق ‘باہوبلی’ کی یہ اینی میٹڈ سیریز پہلی اینی میٹڈ سیریز کا حصہ نہیں ہے، جو کہ راجامولی نے سال 2017 میں ‘باہوبلی: دی لوسٹ لیجنڈز’ کے نام سے ریلیز کی تھی ۔

اصل ‘باہوبلی’ فلمموں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد ریکارڈ توڑے تھے جس میں پربھاس، رانا دگوبتی، انوشکا شیٹی، رامیا کرشنن، ستیہ راج اور ناصر شامل تھے۔

Exit mobile version