پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میں ایسی خواہشات ہی نہیں رکھتی ہوں جو کہ پوری نہ ہو سکیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ کہ کچھ بھی ہو جائے میرے ذہن سے یہ دُکھ نہیں جاتا، میرے سامنے کبھی بھی کسی بھی وقت سنبل کا نام لے لیا جائے میں غَم زدہ ہو جاتی ہوں، سنبل شاہد کا چلے جانا کبھی بھی رُلا دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بہت حقیقت پسند خاتون ہوں، میں ایسی خواہشات ہی نہیں رکھتی ہوں جو کہ پوری نہ ہو سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لیجنڈری فنکار ضیاء محی الدین کی جانب سے سراہے جانا کبھی نہیں بھولتا، ضیاء محی الدین کی جانب سے میری گلوکاری کی گئی تعریف مجھے ہمیشہ یاد رہتی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار لاہور میں میرا ریڈیو اسٹیشن جانا ہوا، میری ملاقات نامور گلوکار و موسیقار، استاد نزر حسین صاحب سے ہوئی، انہوں نے مجھے گانے کی آفر کی مگر میں نے قبول نہیں کی، مجھے یہ پچھتاوا ہے، مجھے وہ پیشکش قبول کر لینی چاہیے تھی۔
