Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماورہ حسین نے شادی کا مقام طے کرلیا؛ دولہا کون؟

پاکستان کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے شادی کا مقام طے کر لیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کے معاملات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

 اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی اسٹوری میں مداحوں کو بتایا ہے کہ ’مجھے قبول ہے، مجھے قبول ہے، مجھے قبول ہے، شادی کا مقام طے ہو چکا ہے، ہم سب تیار ہیں، اب بس دولہا تلاش کرنے کی ضرورت ہے‘۔

 

 

دوسری جانب اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

Exit mobile version