Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینسر جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت آج ہی اپنالیں

آج ہم آپ کو اس آسان عادت کے بارے میں بتائیں گے جسے اپنا کر آپ کینسر جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزمرہ کے کاموں کے دوران 4 سے 5 منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

 اس تحقیق میں 22 ہزار ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو ورزش کرنے کے عادی نہیں تھے، ان کی روزانہ کی جسمانی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور ان کی صحت کا جائزہ 7 سال تک لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ 4 سے 5 منٹ کی سخت جسمانی سرگرمیوں سے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔

مختلف نوعیت کی سرگرمیاں جیسے گھر کا کام، دکان سے بھاری سامان اٹھا کر گھر آنا، بہت تیزی سے چلنا یا بچوں کے ساتھ بھاگ دوڑ کے کھیل وغیرہ سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش نہ کرنے والے بالغ افراد میں بریسٹ، آنتوں یا کینسر کی دیگر اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے، مگر عام جسمانی سرگرمیوں سے ان سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ سخت جسمانی سرگرمیوں کا وقت جتنا زیادہ ہوگا، کینسر سے بچنے میں اتنی زیادہ مدد ملے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version