ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے اچھی نیند انتہائی ضروری ہے لیکن کیا آپ ایسی غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جو اس کے حصول کے لیے مددگار ہیں؟
اگر نہیں تو آج ہم آپ کو ایسی غذاؤں اور مشروبات کے بارے میں بتائیں گے جو اچھی نیند کا حصول ممکن بناتے ہیں۔
سفید چاول
چاولوں کی اس قسم میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور سونے سے کم از کم ایک گھنٹے قبل انہیں کھانے سے نیند کا معیار بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سفید چاول کو زیادہ کھانے سے نیند کا معیار اور دورانیہ بہتر ہوتا ہے۔
بادام
باداموں میں متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں اور اسے روزانہ کھانے سے کئی دائمی امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
باداموں کو کھانے سے ایک ہارمون میلاٹونین کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ہارمون جسمانی گھڑی کو کنٹرول کرکے جسم کو نیند کے لیے تیار کرتا ہے۔
اخروٹ
اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور linoleic acid نیند کو بہتر بنانے کے لیے اہم ثابت ہوتے ہیں۔
سونے سے قبل اخروٹ کو کھانے سے اچھی نیند کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔
چیری
یہ پھل جسم میں میلاٹونین ہارمون کی سطح بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کو کھانا عادت بنانے سے نیند کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
سبز چائے
سبز چائے کو دماغ کی صحت اور تھکاوٹ کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کا ایک اور فائدہ بھی ہوتا ہے کہ اگر اسے نیند سے ایک گھنٹہ قبل پیا جائے تو پر سکون نیند آتی ہے۔
شہد
سونے کے لیے لیٹنے سے قبل ایک کھانے کا چمچ شہد استعمال کرلینا اچھی نیند میں مدد فراہم کرتا ہے۔
خشک آلو بخارے
خشک آلوبخاروں میں موجود وٹامن بی سکس، کیلشیم اور میگنیشم سمیت دیگر میلاٹونین کو حرکت میں لاکر سونے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
گرم دودھ
گرم دودھ کو بے خوابی سے بچانے کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ دودھ میں موجود اجزا جیسے کیلشیئم، وٹامن ڈی اور میلاٹونین اچھی نیند کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
تربوز
موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی سونے میں مشکلات کا باعث بنتی ہے۔ تو پانی والے پھل جیسے تربوز کھانے سے پانی کی کمی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
