Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزن کم کرنا ہے تو بس یہ پھل کھا لیں

جسمانی وزن میں کمی لانا آسان نہیں ہوتا اور اکثر لوگ ایسے مشوروں پر عمل کرنے لگتے ہیں جو درست نہیں ہوتے۔

تو آج ہم آپکو ایسے پھل کے بارے میں بتائیں گے جس کو کھا کر آپ وزن کم کرسکتے ہیں۔

گریپ فروٹ جسے چکوترا بھی کہتے ہیں اپنے اندر بےشمار فوائد سموئے ہوئے ہے۔

یہ ایک ٹراپیکل رسیلا پھل ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہے۔

گریپ فروٹ جسے چکوترا بھی کہتے ہیں، کم کیلوریز لیکن غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے، یہ نہ صرف وٹامن اے بلکہ وٹامن سی کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔

روزازنہ یہ پھل کھانا آپ کی صحت کو یہ فوائد پہنچانے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چکوترا وزن کم کرنے کیلئے ایک بہترین پھل ہے، یہ خون میں بلڈ پریشر اور چربی کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

گریپ فروٹ میں موجود غذائی اجزاء وزن پر قابو پانے اور موٹاپے کی روک تھام کے لیے طویل مدتی فوائد رکھتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version