Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طویل دورانیے تک مستقل کام کرنے کی عادت آپکو کیا نقصان پہنچا سکتی ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ طویل دورانیے تک مستقل کام کرنے کی عادت آپکو کیا نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دفتر میں زیادہ کام کرنا آپ کی موت کا باعث بن سکتا ہے۔

جی ہاں، عالمی ادارہٴ صحت اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی ایک مشترکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں حد سے زیادہ کام کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور زخموں کی وجہ سے 20 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

عالمی ادارہٴ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ بات حیران کن ہے کہ ہر برس اس قدر زیادہ افراد اپنی ملازمتوں کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ملازمت سے متعلق ہر ہلاکت روکی جا سکتی ہے، اگر صحت اور حفاظت سے متعلق درست اقدامات کیے جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملازمتوں سے متعلق 80 فیصد سے زائد اموات امراضِ قلب اور سانس کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جن کی شدت ملازمتوں کی جگہوں میں بڑھ جاتی ہیں۔

 ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کے مطابق ان اموات میں لمبے دورانیے تک کام کرنے کی عادت کی وجہ سے ہر برس سب زیادہ افراد ہلاک ہوتے ہیں جن کی تعداد سات لاکھ 50 ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ اموات افریقہ میں، پھر انڈوچائنا میں اور بحرالکاہل کے مغربی کنارے پر واقع علاقوں میں ہوتی ہیں، ان علاقوں میں بھی کم یا اوسط درجے کی آمدنی والے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

Exit mobile version