Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بنانے والی عام عادت کونسی ہے؟

آج ہم آپکو ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا شکار بنانے والی عام عادت کے بارے میں بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات یا سافٹ ڈرنکس پینے کی عادت دل کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتی ہے اور جسمانی سرگرمیوں سے بھی زیادہ تحفظ نہیں ملتا۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، چینی کا زیادہ استعمال دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق میں 1 لاکھ سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی صحت کا جائزہ 30 سال تک لیا گیا۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ہر ہفتے 2 بار میٹھے مشروبات کے استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ جسمانی سرگرمیوں سے میٹھے مشروبات سے امراض قلب کا خطرہ 50 فیصد تک کم ضرور ہوتا ہے مگر مکمل تحفظ نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ سافٹ ڈرنکس، فروٹ جوسز اور ایسے ہی دیگر میٹھے مشروبات دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائٹ مشروبات کے استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ نہیں بڑھتا مگر زیادہ بہتر ہے کہ صرف پانی کو ترجیح دیں۔

Exit mobile version