آج ہم آپکو بتائیں گے کہ انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ کے استعمال سے لوگوں کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
جی ہاں، اس تحقیق میں 2006 سے 2021 کے دوران محققین کی جانب سے 168 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ انٹرنیٹ تک رسائی اور استعمال سے شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تحقیق میں اس کی وجہ تو ثابت نہیں کی گئی مگر نتائج سے معلوم ہوا کہ انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے افراد میں زندگی کے حوالے سے اطمینان دیگر کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب انٹرنیٹ کی رسائی سے شخصیت پر مرتب اثرات کی جانچ پڑتال عالمی سطح پر کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ویسے تو نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے مگر اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نوجوانوں کے لیے آن لائن دنیا کو محفوظ بنائیں تو پھر اس حوالے سے بحث ختم ہو جائے گی کہ بچوں کو آن لائن سرگرمیوں سے دور رکھنا چاہیے۔
