Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذیابیطس کے مریض یہ پھل ضرور کھائیں!

 ذیابیطس پوری شدت سے ایک وبا کی طرح ہم پر حاوی ہو رہی ہے، اس کی شرح پاکستان میں 26 فیصد ہے جو دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ذیابیطس صرف شوگر لیول بڑھنے کا نام نہیں بلکہ مسئلہ اس کی پیچیدگیوں کا ہے جن میں دل کے امراض، فالج، نابینا پن، گردے فیل ہونا، پیروں کا کٹنا شامل ہے۔

تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کونسا پھل کھانا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق سبز رنگ کے سیب ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے مریضوں کو سرخ سیب کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ اُن کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سبز سیب کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں، یعنی اچھی صحت اور خوبصورتی کے لیے یہ پھل کافی بہترین مانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سبز سیبوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اس سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے کیونکہ چھلکے سمیت سیب کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، سبز سیب جگر اور نظامِ ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیب کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بھی کم ہو سکتا ہے جبکہ سبز سیب جگر سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Exit mobile version