Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قبل از وقت موت سے بچنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!

کیا آپکو معلوم ہے کہ قبل از وقت موت سے بچنے کے لئے کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں قبل از وقت موت سے بچنا چاہتے ہیں تو پھلوں، سبزیوں اور سالم اناج پر مشتمل غذا کا استعمال عادت بنالیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ نباتاتی غذاؤں کا زیادہ استعمال کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ لگ بھگ ایک تہائی حد تک کم کر دیتا ہے۔

ماہرین نے اس تحقیق میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی غذائی عادات کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی، ان افراد کی صحت کا 34 سال تک جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے غذاؤں کی بنیاد پر ان افراد کو 15 گروپس میں تقسیم کیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ پھلوں، سبزیوں اور سالم اناج پر مشتمل غذا ہمارے سیارے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

اس طرح کی غذا استعمال کرنے والے افراد میں کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ 30 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ایسے افراد میں دماغی تنزلی کے امراض سے موت کا خطرہ 28 فیصد تک کم ہو جاتا ہے جبکہ دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 14 فیصد، کینسر سے موت کا خطرہ 10 فیصد جبکہ نظام تنفس کے امراض سے موت کا خطرہ 47 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری غذائی عادات صحت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار سست کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

Exit mobile version