Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مردوں اور خواتین میں سے کون زیادہ گوشت کھاتا ہے؟

کیا آپکو معلوم ہے کہ مردوں اور خواتین میں سے کون زیادہ گوشت کھاتا ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ گوشت کھاتے ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ گوشت کے صحت پر ہونے والے فوائد کی وجہ سے خواتین کو بھی اسے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

ماہرین نے بتایا کہ گوشت پروٹین، وٹامن، آئرن اور زنک سے بھرپور غذا ہے، پروٹین پٹھوں اور ہڈیوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے، وٹامن بی دماغ کو صحت مند رکھتا ہے جبکہ قوت مدافعت کے لیے زنک بہت ضروری ہوتا ہے اور جسم میں خون کی گردش کے لیے آئرن بہت ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑا گوشت چکنائیوں سے بھرا ہوتا ہے اس لیے اس کے زیادہ استعمال سے کولیسٹرول کی سطح بڑھ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوشت کھانے والے افراد میں دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اس لئے مرد اور خواتین دونوں کو گوشت کا استعمال اعتدال سے کرنا چاہیے۔

Exit mobile version