Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع

قومی ہاکی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث فٹنس ٹیسٹ نہ لئے جا سکے ہیں۔

اس ضمن میں سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دوسرا فٹنس ٹیسٹ لینے کا وقت آیا تو این سی او سی کی ہدایات پر سرگرمیاں معطل ہوئیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے ،تیسرے ماہ کے کنٹریکٹ فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر ملیں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ 21 سے 28 ستمبر چیف آف نیول اسٹاف ہاکی اور 30 ستمبر سے کے پی لیگ ہونگے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہا ہے کہ دونوں ایونٹس کے بعد ٹیسٹ ہوں گے فیل ہونے والے بھی ٹیسٹ میں شامل ہوں گے، پاکستان ہاکی کے حوالے سے جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دسمبر میں جونئیر ورلڈ کپ اور ایشین ہاکی چیمپئین شپ منعقد ہونا ہے،: مقررہ وقت پر ایونٹس  ہونے کا فیصلہ ہوا تو اکتوبر میں سنئیر اور جونئیر ٹیموں کے کیمپس لگائیں گے۔

متعلقہ خبریں