Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان گرفتار

لاہورتھانہ ریس کورس پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نرس کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،پولیس کی فوری کاروائی کے بعد اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق شعیب نامی اوباش نے کام پر جاتی لڑکی کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی، لڑکی کے انکار ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں، ملزم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور مسلسل ہراساں کرتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ون فائیو کی کال پر ریسپانڈ کرتے ہوئے ملزم کوفوراً دھر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version