Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کی سری لنکا میں کثیر الملکی مشق ”کورمورانٹ سٹراٸیک“ میں شرکت

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے اسپیشل سروسز گروپ کی سری لنکا میں منعقدہ کثیر الملکی مشق ”کورمورانٹ سٹراٸیک“ میں شرکت کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی تفصیلات کے مطابق مشق میں خطے کے دیگر ممالک بشمول بنگلہ دیش، انڈیا، مالدیپ اور نیپال کے اسپیشل سروسز گروپ کے دستوں نے بھی شرکت کی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق میں خصوصی طور پر انسداد دہشت گردی، ڈیزاسٹر ریلیف، خفیہ مشنز اور دریاٶں میں کیے جانے والے آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا، مشق کا مقصد خطے کے دیگر ممالک کے اسپیشل سروسز گروپ کے دستوں کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے دستوں کی مشق میں شرکت سے دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ تجربات کے تبادلے اور تعلقات کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version