Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج حکومت نے پاکستان کی عوام پر پٹرول بم گرایا ہے، رانا مشہود احمد خان

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آج حکومت نے پاکستان کی عوام پر پٹرول بم گرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 126 دن دھرنہ دینے والی جماعت نے اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے ، عمران خان اپوزیشن میں کہتے تھے کہ وزیراعظم مہنگائی کرے تو چور ہوتا ہے، لیکن یہ وزیراعظم چوراعظم بن چکا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ ڈاکوآج آئی ایم ایف کے آگے جھولی پھیلاتا ہے، تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لینے والا وزیراعظم بن گیا ہے، معیشت تباہ ہو چکی ہے، لوگ سوکھی روٹیاں پانی میں بھگو کر کھانے میں مجبور ہیں، سونا مہنگا ہو چکا ہے، لوگ اپنی بچیوں کی شادیاں کرنے سے قاصر ہیں۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن مزید برداشت نہیں کر سکتی، ہم نے اسمبلی کا سیشن نہیں چلنے دینا ہے، ان کو عوام کی پرواہ نہیں ہے ان کو اپوزیشن پر مقدمات بنانے کی پرواہ ہے۔
مزید کہا کہ لندن کی عدالت کے فیصلے نے ان کے منہ پر چپیڑ ماری ہے، نیب چئیرمن کو توسیع دینے کا فیصلہ اپنے خلاف کیس نہ کھولنے کا تحفہ ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں اس مہنگائی کے خلاف احتجاج ہونے کا وقت آ گیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے مہنگائی میں فوری طور پر کمی کی جائے، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے ہو ختم ہونا چاہیے، چند لوگوں کی جیبیں بھرنے کے لیے یہ کام ختم ہونا چاہیے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version