Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا کی معمر ترین خاتون ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئیں

آسٹریلیا کی معمر ترین خاتون ٹیسٹ کرکٹر نورما جانسٹن 95 سال کی عمر میں چل بسیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی سابق آل راؤنڈر نورما جانسٹن 9 جنوری کو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے 1948-1951 کے درمیان آسٹریلیا کے لیے 7 ٹیسٹ میچ کھیلے۔

آل راؤنڈر نورما جانسٹن نے 1948 میں آسٹریلیا کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران لیجنڈری کرکٹر بٹی ولسن کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جانسٹن آسٹریلیا میں خواتین کی کرکٹ کے ابتدائی علمبرداروں میں سے ایک تھیں۔

نورما جانسٹن نے اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے سات میچوں میں 25.16 کی اوسط سے 151 رنز بنائے اور 20.54 کی اکانومی سے 22 وکٹیں حاصل کیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے ان کے انتقال پر ایک بیان جاری کیا اور کھیل میں شاندار شراکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

نک ہاکلے نے مزید کہا کہ نورما جانسٹن کے انتقال کی خبر سن کر آسٹریلوی کرکٹ میں ہر کوئی افسردہ ہو گا۔

چیف ایگزیکٹو کے مطابق ایک علمبردار کے طور پر نورما نے نہ صرف ایک کھلاڑی کے طور پر ایک شاندار حصہ ڈالا بلکہ اس نے ہزاروں خواتین اور لڑکیوں کے لیے پلیٹ فارم قائم کرنے میں مدد کی جو اب گیم کھیل رہی ہیں۔

آسٹریلیا کے ریڈ بال کپتان پیٹ کمنز نے اس کھیل میں جانسٹن کے تعاون کے بارے میں ٹوئٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version