کوچنگ کی دنیا کے معروف کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے اگلے ایک سال تک انٹرنیشنل کوچنگ کیلئے عدم دستیابی ظاہر کردی اور کہا ہے کہ پی سی بی کی طرف سے آفر ہوئی ہے مگر فی الحال انٹرنیشنل ڈیوٹی کے لیے دستیاب نہیں ہوں۔
برطانوی میڈیا نے مکی آرتھر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مکی آرتھر ڈربی شائر سے کانٹریکٹ کے باعث پی سی بی کے ساتھ فی الحال سالانہ بنیاد پر معاہدہ نہیں کرسکتے.
برطانوی میڈیا نے مزید کہا کہ مکی آرتھر زیادہ سے زیادہ کچھ ہفتوں کے لیے کنسلٹنٹ یا پی ایس ایل میں ہیڈ کوچ کا کام کرسکتے ہیں.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکی آرتھر نے ڈربی شائر کی انتظامیہ کو کاؤنٹی کلب کے ساتھ اپنی مصروفیات جاری رکھنے سے اگاہ کردیا.
یاد رہے کہ مکی آرتھر بطور ہیڈ کوچ 2016 سے 2019 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔
نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کی تھی
