سندھ ہائی کورٹ سکھربنچ نے مہنگے داموں آٹے کی فروخت پر سیکریٹری فوڈ کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے مہنگے داموں آٹے کی فروخت پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آٹا مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے انتظامیہ کہاں ہے؟
سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے سیکریٹری فوڈ کو طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں شہری نے مہنگے داموں آٹے کی فروخت کے خلاف درخواست دائرکی تھی۔
درخواست گذارکے وکیل نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ آٹا مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے انتظامیہ کچھ نہیں کررہی ہے۔
جسٹس صلاح الدین پہنوراور جسٹس عبدالمبین لاکھو نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ، ڈائریکٹر فوڈ، ڈپٹی کمشنرز کو نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے کہا کہ متعلقہ افسران 18 جنوری کو عدالت میں پیش ہوں، 65 روپے کلو فروخت ہونے والا آٹا 140 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنربڑھتی ہوئی قیمتوں کو کیوں چیک نہیں کررہے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کمشنر سمیت دیگر افسران مہنگے داموں آٹے کی فروخت کو روکیں، اگر آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو چیف سیکریٹری کو طلب کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:
الیکشن کمیشن کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت کی استدعا منظور
