Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمر رسیدہ جوڑے کا شادی میں رقص کا انوکھا انداز وائرل

شادی میں مہمانوں کی توجہ دلہا اور دلہن پر سب سے زیادہ ہوتی ہے لیکن اس شادی میں توجہ کا مرکز دلہا اوردلہن نہیں بلکہ ایک عمر رسیدہ جوڑہ  بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بوڑھے انکل اور آنتی شادی میں بھر پور انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔

بوڑھے انکل اور آنٹی کے وائرل ہونے والے ڈانس نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پرمجبور کر دیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کی زینت بنی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک بوڑھے شخص کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/866752/

اس بوڑھے شخص کا یہ انداز اور انرجی  کسی نوجوان کے رقص سے کم نہیں ہے یہ ہی نہیں بلکہ آنتی کو بھی بھر پور انداز میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عمر رسیدی جوڑے کو بھارتی اداکارہ سلمان خان کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل  میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین ہنسنے پرمجبور ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version