Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں کورونا کے 11 نئے کیسز رپورٹ

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے لیکن ملک بھر میں کورونا کے 11 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں ۔ 

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 85  کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.36 فیصد رہی۔

 تاہم  کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہےلیکن اس وقت ملک بھر میں کورونا سے متاثر 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی  ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :  

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ کتنا خطرناک ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کی  حالیہ نئی  قسم اتنی خطرناک نہیں ہے۔ اس قسم سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثرضرور ہوگی لیکن اس سے ہلاکتوں کا خدشہ کم ہے، لہٰذا ایسے تمام لوگ جنہوں نے کورونا کی ویکسین کے دونوں ڈوز لگوالیے ہیں انھیں چاہئیے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں تاکہ اُن کی وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے قوت مدافعت میں اضافہ ہوسکے۔

چین میں پھیلتا کورونا کا نیا ویرینٹ

چین میں کورونا کا پھیلتا نیا ویرینٹ مہلک اومیکرون ویرینٹ بی ایف۔7 یا بی اے.5.2.1.7 کی ذیلی قسم ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں رپورٹ ہونے والا ویرینٹ بی ایف۔7 اومیکرون کی تمام اقسام میں سے سب سے زیادہ متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ دوسرے ویرینٹ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے دوسرے لوگوں میں منتقل ہوتا ہے، یہ ویکسین لگوانے والے یا پہلے سے کورونا کا شکار ہونے والوں کو متاثر کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے، اس کی علامات دیگر اومیکرون ویرینٹ جیسی ہی ہے۔

اس کی علامات کیا ہیں؟

بی ایف 7 کی اقسام دیگر کوویڈ 19 کے ویرینٹ سے ملتی جلتی ہیں، جیسے بخار، گلے میں خراش، بہتی ہوئی ناک اور کھانسی جبکہ کچھ مریضوں کو الٹی اور ڈائریا بھی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version