Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج سے ملک بھر میں رواں برس کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج سے رواں برس کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا غاز ہوگیا ہےجوآج 16 جنوری سے 20 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس مہم میں 44.2 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف پورا کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ تین لاکھ ساٹھ ہزارسے زیادہ فرنٹ لائن ورکرزاس پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں جس میں وٹامن اے کےاضافی خوراک بھی دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہےاور اس سے نجات کے  کیلئے مربوط اقدامات کیے جارہے ہیں لہزا والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں کیونکہ بچوں کو مستقل معزوری سے بچانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

 انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار پولیو مہم میں قطرے پلانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

صوبہ سندھ میں پولیو مہم کی شروعات ہونے پر آصفہ بھٹو زرداری کی عوام سے اپیل

 پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم ممبر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے لازمی پلوائیں۔ یہ پولیو مہم 16 سے 22 جنوری تک شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر میں جاری رہے گی۔

لاہورمیں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوتے ہی لاہور پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے

سی سی پی او غلام محمود ڈوگرنے بتایا کہ لاہور میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی تمام ٹیموں اور ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور اس وقت 1200 سے زائد پولیس افسران اورجوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

لاہور 20 لاکھ  بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

سی سی پی اوکے مطابق شہر کی 169 یونین کونسلز میں 6360 انسدادِ پولیو ٹیمیں ہیں جن کومکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سٹی کی 37 ، سول لائنز کی17، ماڈل ٹاؤن میں 33،صدر میں 23, اقبال ٹاؤن میں 19 اورکینٹ کی40 یونین کونسلز میں سکیورٹی فراہم جا رہی ہے

قومی انسداد پولیو مہم صوبائی دارالحکومت میں 22 جنوری جاری رہے گی، ترجمان لاہور پولیس

تھانوں کی 498 موٹرسائیکلیں اور83 گاڑیاں پولیو مہم والےعلاقوں میں موثر پٹرولنگ کر رہی ہیں جبکہ ایس پیز، ڈی ایس پیز اورایس ایچ اورانسداد پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی بھرپورسکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی  حفاظت میں غفلت و کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 سی سی پی غلام محمود ڈوگر نے ڈولفن، پیرو اور تھانوں کی ٹیموں کو پولیو ویکسینیشن والی یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہیں ۔

پولیس ڈویژنل آفسزمیں پولیو ایمرجنسی ڈیسک تشکیل دیئے گئے ہیں، سی سی پی او

غلام محمود ڈوگر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری  طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

لاہور 20 لاکھ  بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو مہم صوبائی دارالحکومت میں 22 جنوری تک جاری رہے گی۔

ڈی سی لاہور محمد علی نے بتایا کہ لاہور میں پولیو مہم  پہلے روز بھرپور طریقے سے جاری ہے جس میں 6300 پولیو ورکرز گھر گھر جا کر  پانچ سال سے کم عمر بچوں کو  پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں اور 21 لاکھ بچوں کا مقرر کردہ ہدف پورا کیا جائے گا۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جہاں7 روزہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر دئیے گئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے ترجمان کے مطابق مہم کے دوران 72 لاکھ بچوں کو پولیو او روٹامن اے کے سپلمنٹ پلائے جائیں گے۔

جس میں پہلے مرحلے میں مخصوص  کردہ 6 اضلاع میں 10 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔

جبکہ 29 اضلا ع میں دوسرے مرحلے کے دوران 60 لاکھ 54 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا حدف مقرر کہا گیا ہے۔
پشاور:دوسرے مرحلے کے دوران 21ہزار 892 ٹیمیں مختلف مقامات پر گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائیں گے

خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں متعدد پولیو کیسز آنے کی وجہ سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے

اس حوالے سےایمرجنسی آپریشن سنٹر کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ہر بچے تک رسائی کےلئے ” رینگ اسٹریٹجی“ کے طریقہ کار پر مہم چلائی جائےگی،

واضح رہے کہ گزشتہ سال شمالی وزیر ستان اوردیگر اضلاع میں پولیو کے20 کیسز سامنے آئے تھے لہزا خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں متعدد پولیو کیسز آنے کی وجہ سے یہاں خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version