Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویمنز آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس کی نیلامی

بھارت میں مردوں کی طرح خواتین کی آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس بی سی سی آٗئی نے فروخت کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ نے آج کہا کہ ویمنیز انڈین پریمئیر لیگ کے نشریاتی حقوق پانچ سیزن کے لیے ایک میڈیا کمپنی کو 116.7 ملین ڈالرز میں فروخت کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی کمپنی نے مردوں کے آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق گزشتہ سال پانچ سیزن کے لیے 6.2 بلین ڈالرز میں اسی میڈیا کمپنی نے خریدے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ویمینز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پہلی بار اس سال مردوں کے ایڈیشن میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے اور ویمینر آئی پی ایل مارچ میں ہو گا۔

بھارت کے سب سے بڑے بزنش ٹائیکون مکیش امبانی کی کمپنی 18 میڈیا گروپ اور امریکی گروپ پیراماؤنٹ گلوبل کے درمیان ایک مشترکہ معاہدہ ہے جس کے تحت خواتین کی آئی پی ایل کے 2023 تا 2027 کے حقوق حاصل کئے گئے ہیں۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے اس معاہدے کی تعریف کی۔

سیکریٹری جے شاہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ خواتین کی کرکٹ کے لیے بہت بڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت میں خواتین کی کرکٹ کو بااختیار بنانے کے لیے ایک بڑا اور فیصلہ کن قدم ہے، جو ہر عمر کی خواتین کی شرکت کو یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ دولت سے مالا مال مردوں کا آئی پی ایل جس میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنز اور پچھلے سال 74 میچوں کو شامل کرنے کے لئے مردوں کی 10 ٹیموں تک پھیل گئی ہے، بی سی سی آئی کے لئے ایک بہت بڑی آمدنی کا ذریعہ ہے۔

مکیش امبانی کی کمپنی نے گزشتہ سال جون میں مردوں کی آئی پی ایل کی اسٹریمنگ کے حقوق 3.04 بلین ڈالرز میں خریدے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version