Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے ایل پی جی کی قمیت میں اضافہ کردیا، قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا ہے،قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 سے ہوگیا ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید 27 روپے مہنگا کر دیا گیا، اضافے کے بعد 11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوئی جس کے بعد نئی فی کلو ایل پی جی کی قیمت 266 روپے 21 تک پہنچ گئی ہے۔

Exit mobile version