Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ سونا 2 لاکھ سے تجاوز

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 72 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 32 ڈالر اضافے کے بعد 1866 ڈالر فی اونس ہے۔

Exit mobile version