Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپان میں پیزا کا ایک اور نیا ذائقہ متعارف

آج کے دور میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ کسی نےپیزا نہیں کھایا ہو لیکن اب پیزا کی ایک اور نئی قسم متعارف کروا دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز جاپان میں پیزا کو ایک الگ ذائقہ کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شئیر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نئے پیزے میں ہرا دھنیا کی ٹوپینگ کی گئی ہے۔

تاہم یہ نہیں بتایا جا سکتا ہے کہ اس پیزا کو باقی پیزا کے ذائقوں کی طرح پسن کیا بھی جائے گا یہ نہیں مگر یہ ضرور بتایا جا  سکتا ہے کہ ہرا دھنیا ایک بہت فائدے مند سبزی ہے اور اس کے اس کے استعمال نے پیزا کو بھی فائدے مند بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2023/03/764216/

اس سے قبل بھی ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع ایک کیفے نے پیزا کی ایک اور نئی قسم تیارکی  تھی جسے پیزا بائی انجینئرزکہا گیا تھا۔

اس نئی قسم کو تیار کرنے کے لیے بلیک چیز کا استعمال کیا گیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ اس ڈش کا نام بلیک ہول پیزا ہے اور اس کی قیمت 445 بھارتی روپے ہے اس پیزا کرسٹ کا رنگ قدرتی کالا ہے اور کوئی مصنوعی مادہ استعمال نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version