Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار

کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی پہلی بارش میں اب تک سب سے زیادہ بارش قائدآباد میں 14.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جناح ٹرمینل پر 9.4، اولڈ ایئرپورٹ پر 3.2 ملی میٹراوریونیورسٹی روڈ پر 5 بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے کم بارش گلشن حدید  میں 3ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔  اس کے علاوہ آج سے 11 جولائی تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود رہے گا۔

آج صبح صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، گلشن حدید ، ملیر ،ایئرپورٹ و اطراف، ایف بی ایریا اور گلستان جوہر و اطراف میں بھی ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملیرہالٹ، رفاع عام اور اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہونے لگا جس سے شہری خوش ہوگئے۔

بحریہ ٹاؤن میں بھی بارش ہوئی جبکہ ناتھا خان، شاہ فیصل اور ڈرگ روڈ پر بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے، گلشن معمار، گڈانی اور اطراف میں بھی بارش ہوئی۔

دوسری جانب حیدر آباد کے بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

ٹھٹھ، دھابیجی، سجاول، نیشنل ہائی وے پر تیز بارش ہوئی۔ ٹھٹھ اور گرد و نواح میں بارش کا قطرہ گرنے سے پہلے ہی بجلی سپلائی بند کر گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version