نوجوان لڑکے کی شیر کے ساتھ دوستی اور پیار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا شیر ک کے ساتھ کھیل رہے اوراسے بوسہ دے رہے ہیں۔
اس بات سے تو سب ہی واقف ہے کہ شیروں کا شمار طاقتور جانوروں میں کیا جاتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اگرشیر کسی کے سامنے آ جائے تو اس سے جان بچانا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ شیر تیز دوڑنے والا جانور ہے۔
لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کے ہر جانور کا نرم پہلو بھی ہوتا ہے لیکن ہر کوئی اس کو با آسانی پہچان نہیں سکتا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ایک صارف نے اس خوبصورت ویڈیو پر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ یقین نہیں آرہا کہ انسان کی شیروں سے بھی اتنی رقبت ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل بھی ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک لڑکی کبھی چیتے کو پیار کر رہی تو کبھی اسے گلے لگا رہی ہے۔
اس ویڈیو میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے ایک چیتا لڑکی سے گلے لگ رہا اور اس کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پرafrican animal پیج کے جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
