Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان

آئندہ دو روز میں ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ بالا ئی خیبر پختو نخوا ، شمال مشرقی بلو چستان، وسطی پنجاب اور خطہ پو ٹھو ہار میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحریہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر اثر انداز ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 سے 30 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،چکوال، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا  یہ بھی کہنا ہے کہ 27 سے 29 جولائی تک بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ 27 اور 28 مئی کو قلات، خضدار، لسبیلہ، لورالائی، ڈی جی خان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version