Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروباری افراد ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ کاروباری افراد ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں انجن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ کے صدر بابر محمود کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے انجمن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ کے صدر بابر محمود اور دیگر تاجروں کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے گھر بنانے کے اقدام کو سراہا۔

 محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ کاروباری افراد ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، حکومت کی شبانہ روز کوششوں کے نتیجے میں ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح ہو رہے ہیں جو ملک کے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، تاجر برادری کی ملکی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی خدمات قابل تعریف ہیں۔

محمد بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں جو لوگ انسانیت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی مثال چراغ کی مانند ہے، یہ چراغ جلتے رہیں گے تو روشنی پھیلتی رہے گی اور معاشرے میں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دنیا بھر میں فلاحی کاموں پر خرچ کرنے میں نمایاں مقام رکھتی ہے، ایدھی ایمبولینس سروس دنیا میں رضاکارانہ ایمبولینس سروس کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں جو لوگ بہتری کے کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، گورنر ہائوس کے دروازے نیکی اور بھلائی کے کاموں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version