دنیا کے بھرتمام کامیاب افراد میں ایک بات مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ سب اپنے فارغ وقت میں کتابیں پڑھتے ہیں۔ کہتے ہیں ایک اچھی کتاب بہترین دوست ثابت ہوتی ہے تاہم اس خوبصورت مشغلے کے کئی اور بھی فوائد ہیں، انہی میں بہتر نیند بھی شامل ہیں۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق رات سونے سے قبل کتاب پڑھنا پرسکون نیند لانے میں مددفراہم کرتا ہے تاہم یہاں پرای بک یعنی ڈیجیٹل کتاب کا ذکر نہیں کیا جارہا ہے بلکہ کاغذ پر چھپی ہوئی حقیقی کتاب کے بارے میں کہا جارہا ہے۔
کتاب پڑھنے سے ایک طرف تو آپ بہت سی معلومات حاصل کر رہے ہوتے ہیں اور نئی چیزیں سیکھتے ہیں تودوسری جانب یہ آپ کے ذہنی تناؤ کو کم کرکے فوری نیند لانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
جب آپ سونے سے قبل اپنی من پسند کتاب پڑھتے ہیں تو اس طرح بہتر نیند کے ساتھ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو بڑھا رہے ہوتے ہیں۔
زیادہ تر بالغ افراد کو سونے میں 10 سے 20 منٹ لگتے ہیں۔ اگرچہ کچھ لوگ فطری طور پر آسانی سے سو جاتے ہیں، لیکن کچھ لوگ نہیں سو پاتے۔ حالیہ تحقیق میں سونے سے پہلے کتاب پڑھنے اور نہ پڑھنے والوں کے نتائج کا موازنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ سونے سے پہلےکتاب پڑھنے والے گروپ میں سے 42 فیصد نے نیند میں بہتری محسوس کی، جب کہ صرف 28 فیصد گروپ جنہوں نے سونے سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھی نیند میں کوئی بہتری نوٹ نہیں کی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی کتاب کے صرف چھ صفحات پڑھنے سے ذہنی تناؤ کو 68 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے؟ یونیورسٹی آف سسیکس کے ایک پرانے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ موسیقی سننا یا گرم چائے پینا جیسے دیگر مقبول آرام دہ طریقوں کے مقابلے پڑھنا تناؤ میں تیزی سی کمی لاتا ہے جو نیند کی راہ سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔
سونے سے پہلے پڑھنا فون کو اسکرول کرنے یا ٹی وی دیکھنے سے بہتر کیوں ہے؟
چونکہ سیل فونز نیلی روشنی خارج کرتے ہیں جو آپ کی نیند لانے میں خلل کا سبب بن سکتی ہے اسی لیے سونے سے قبل کسی بھی اسکرین کو دیکھنے سے گریز کرنا ضروری ہے اور اس کے برعکس کتاب پڑھنا فوری نیند لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
