Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اب ہاتھی کرینگے ٹیکس وصول، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پرہاتھی نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک ہاتھی کو کار اور ٹرک کو روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ہاتھیوں نے اپنی پوری طاقت لگا کرکار اور ٹرک کو آگے جانے سے روک دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہاتھی کی کار کو روکنے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہاتھی کیا ٹول ٹیکس وصول کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جانوروں سے منسلک ایسی ویڈیوز اکثر وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر کبھی صارفین حیران رہ  جاتے تو کبھی ہنسنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version