پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر قانونی مسائلِ کے معاملے پرقانونی ٹیم کی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے تفصیلی مشاورت مکمل ہوگئی۔
پارٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم نے لیگی قیادت کی باہمی رضامندی سے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی، قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔ قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر قانونی مسائل
قانونی ٹیم کی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے مشاورت مکمل
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/ER6rJY7IXc— BOL Network (@BOLNETWORK) September 30, 2023
پارٹی ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے مؤقف پیش کیا کہ حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پرگرفتار نہیں کرسکیں گے، قانونی ٹیم نے رائے دی کہ حفاظتی ضمانت لینے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔ نواز شریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد سوموارکو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دینگے۔
پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قانونی ٹیم نے مؤقف پیش کیا کہ نوازشریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہوئی ہے، اس کیس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت سے نواز شریف کو عدالت سے بھرپور قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے۔ امکان ہے کہ متعلقہ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد عدالت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
