Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم آزادکشمیر کا نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کو خراجِِ تحسین

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ سے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران میں وزیرِاعظم آزاد کشمیر نے نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر ہم کشمیری آپ کے مشکور ہیں۔

اس موقع پرنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہر طرح سے انکے ساتھ ہے۔ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا ادھورا ایجنڈا ہے۔ جب تک مسئلہ کمشیر کا حل اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق نہیں ہوتا، ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version