Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کریتی نے کیا جیون ساتھی میں ہونے والی خوبیوں کا انکشاف

 بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنے جیون ساتھی میں ہونے والی خوبیوں کے حوالے سے بات کر لی۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کریتی نے اپنے جیون ساتھی کے بارے بات کرنے سے پہلے اس بات کی وضاحت دی کہ وہ کچھ عرصے سے سنگل ہیں۔

کریتی نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ خود رومانوی مزاج کی حامل ہیں اور اس ہی وجہ سے وہ اپنے ساتھی سے بھی صرف محبت کی توقع کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی ایسا شخص چاہیے جو مجھ سے بہت پیار کریں اور ایک اچھا انسان ہو۔

ایک انٹرویو میں کریتی کی بہن نوپور نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی بہن اب تک دو لوگوں کو ڈیٹ کر چکی ہیں اور ان کا سب سے طویل رشتہ 2.5 سال پر محیط تھا۔

کریتی نے اپنی بہترین اداکاری کی مہارت سے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی ہے۔

 2014 میں فلم ہیروپنتی سے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک مداحوں کو اپنی اداکاری سے متاثر کر رہی ہیں۔

 حال ہی میں کریتی نے 2023 کے نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔

 دوسری جانب کریتی کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کر ہی ہیں کہ ٹائیگر شراف اور اداکارہ کے درمیان کافی گہری دوستی چل رہی ہیں۔

 تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 واضح رہے اداکارہ کریتی 9 سال بعد  ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم گنپتھ میں اپنی اداکاری کے جوہر پیش کریں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Exit mobile version