Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو کھیلوں کے سب سے بڑے ارجن ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد شامی کو بھارتی صدر دروپدی مرمو نے کھیل کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے محمد شامی جذباتی نظر آئے۔

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ میں کوئی خواب دیکھ رہا ہوں، جو حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہے، لوگوں پوری عمر گزارنے کے باوجود یہ ایوارڈ حاصل نہیں کرپاتے لہذا میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں اس اعزاز کا حقدار ٹہرا۔

تقریب میں محمد شامی کے علاوہ مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 269 پلئیرز کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد شامی نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران سب سے زیادہ 24 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم وہ مین آٖ دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے مٰں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version