پیپلز پارٹی الیکشن مہم کے حوالے سے آج نوشہرو فیروز میں پاور شوکرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی جیالوں سےخطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروزمیں پیپلزپارٹی کی جانب سے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چیئرمین پارٹی بلاول بھٹوزرداری ایک بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
جلسہ عام میں پیپلز پارٹی کی مرکزی صوبائی اور ضلع نوشہرو فیروز کی لوکل قیادت شرکت کرے گی۔ جلسہ گاہ میں عوام کے بیٹھنے کے لیے 30 ہزار کرسیاں لگا دی گئی جب کہ 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے۔
جلسہ گاہ کے باہر ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے جہاں بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی کاپٹر کو اتارا جائے گا۔ سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
