حکومت نے غیر رجسٹرڈ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ریٹیلرز کیلئے فکس ٹیکس اسکیم شروع کرے گا، فکس ٹیکس اسکیم کو تاجر دوست کے نام سے جاری کیا جائے گا۔
حکومت کا غیر رجسٹرڈ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
ایف بی آر ٹیلر ز کیلئے فکس ٹیکس اسکیم شروع کرے گا، ذرائع
براہ راست دیکھیں:https://t.co/TAJbZQGzsG#BOLNews #FBR pic.twitter.com/0xqyUwPXoG— BOL Network (@BOLNETWORK) January 22, 2024
ذرائع ایف بی آر کے مطابق تاجر دوست کے ذریعے رجسٹرڈ ریٹیلرز، دوکاندار اور پروفیشنلز کو 50 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، ایف بی آر صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر رجسٹریشن کا آغاز کرے گا۔
ذرائع ایف بی آرنے بتایا کہ 35 لاکھ ریٹیلرز میں اب تک صرف تین لاکھ ریٹیلرز رجسٹرڈ ہیں، 32 لاکھ ریٹیلرز کو فکس ٹیکس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
ذرائع ایف بی آرنے مزید بتایا کہ اسکیم کے آغاز کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے۔
