امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر زوردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے جمعے کو کہا کہ اسرائیل غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فوجی حملے کی مکمل منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
اسرائیلی فوجی حملے کی بازگشت میں وہاں پناہ لینے والے لاکھوں فلسطینیوں کی حفاظت کے بارے میں بین الاقوامی خدشات بڑھ رہے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد منصوبے کے بغیر آپریشن نہ کرے اور اس کے بجائے جنگ بندی پر توجہ دے۔
مصر نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیلی حملے دونوں ممالک کے درمیان سے سفارتی تعلقات کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ بہت سے دوسرے عالمی رہنماؤں نے بھی اسی طرح کے تشویش کے پیغامات جاری کیے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی بے دخلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ رفح میں پناہ گزینوں سے متعلق مصر سے رابطہ کریں گے۔




















