Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

سی سی پی او لاہور نے پی ایس ایل میچوں کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران نے سی سی پی اور کو سیکورٹی امور بارے بریفنگ دی۔

بلال صدیق کمیانہ نے کنٹرول رومز کا معائنہ کیا اور تعینات عملے کو ضروری ہدایات دیں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ  لاہور پولیس کھلاڑیوں اور شائقین کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

پی ایس ایل میچوں کے دوران پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے،بلال صدیق کمیانہ

،بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم آنے کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور شائقین کرکٹ کی پارکنگ اور دیگر امورمیں بھر پور راہنمائی کی جائے.

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظرانہیں متبادل روٹس سے بروقت آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version