Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عراق کے سابق وزیر دفاع دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار

عراق کے سابق وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  سابق عراقی وزیر دفاع نجاح الشمری نے 2009 میں سویڈن میں سیاسی پناہ لی تھی۔

نجاح الشمّری کو دھوکے سے فوائد حاصل کرنے کے الزام پر مختصر وقت کے لیے گرفتار کیا گیا۔

نجاح الشمری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایئرپورٹ پر اترے۔

سابق عراقی وزیردفاع کے بارے میں 2019 میں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے عراق میں اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سویڈن میں ہاؤسنگ اور بچوں کے لیے مخصوص مراعات حاصل کی تھیں۔

متعلقہ خبریں