Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قتل کی دھمکیوں پر فرانسیسی اسکول کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا

پیرس کے ایک اسکول کے ہیڈ ٹیچر کی جانب سے اپنی جان کے خطرے کے پیش نظر استعفیٰ دے دیا ہے۔

فرانسیسی قانون کے مطابق ایک نوعمر لڑکی کو اسکول کے اندر اپنا سر ڈھانپنے اسلامی طرز لباس پہننے پر پابندی عائد ہے جس کے بعد اسکول کے سربراہ کو پابندی عائد کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

اسکول کے سربراہ کا نام عام نہیں کیا گیا ہے لیکن دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن کا اسکول سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

دو اساتذہ کے قتل کے بعد سے فرانسیسی اسکولوں کو اسلام پسندوں کے خطرے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

سیموئل پیٹی کو 2020 میں پیرس کے مضافاتی علاقے میں سڑک پر سر قلم کر دیا گیا تھا اور ڈومینک برنارڈ کو پانچ ماہ قبل اراس میں ان کے اسکول میں قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version