Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کی عید کے دورسرے روز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ملاقاتیں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید کے دوسرے روز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ملاقاتیں کیں۔ 

صدر مملکت نے تمام آنے والے اراکین اسمبلی، پیپلز پارٹی کے عہدیدران اور کارکنان کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی سندہ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ایم این اے شازیہ مری، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار ، حاجی علی حسن زرداری عید ملے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، عاجز دھامرہ، ارباب لطف اللہ اور محمد علی ملکانی بھی صدر مملکت سے عید ملے۔

علی اکبر جمالی، عاشق زرداری ، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی ، اسرار زرداری اور دیگر افراد نے بھی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نوابشاہ ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے.

متعلقہ خبریں

Exit mobile version