پاکستان کرکت بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی فہرست طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ،عہدےاورتنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر سفارش یا قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کرایا جائے گا، اسی حوالے سے ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پرعمل کیا جائے گا اور لابنگ یا سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ادارے میں اسمارٹ ٹیم اور آپریشنز کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔
