Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان

بحیرہ عرب میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان ’’ریمال‘‘ بننے کا امکان ہے۔

بحیرہ عرب میں خلیج بنگال کے جنوب مغرب پر ہوا کے کم دباؤ کی تشکیل کے باعث اگلے 36 گھنٹوں کے اندر یہ سسٹم ہوا کے شدید کم دباؤ میں تبدیل ہوگا۔

24 مئی کی شام سے رات تک یہ سمندری طوفان بن سکتا ہے جب کہ ممکنہ طوفان بھارت کے مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سبب بنے گا۔

واضح رہے کہ ممکنہ سمندری طوفان سے پاکستان کے کسی ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version