Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اٹلانٹا میں فائرنگ سے مشتبہ ملزم سمیت 4 افراد ہلاک

اٹلانٹا میں فائرنگ سے مشتبہ ملزم سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی شہر اٹلانٹا میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ ملزم بھی شامل ہے۔

اٹلانٹا کے مئیر  کا کہنا ہے کہ   فائرنگ کا واقعہ پیچ ٹری سینٹر میں ایک فوڈ کورٹ کے اندر پیش آیا ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد عمارت کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس، فائر ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے افسران جگہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں