سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے پر اعتراض اٹھادیا۔
کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا گای کہ آئندہ مالی سال پٹرولیم لیوی مزید 20 روپے بڑھانے سے 250 ارب روپے ریونیو ملے گا، رواں مالی سال کے دوران لیوی ہدف سے 40 ارب روپے زائد اکٹھی ہو گی۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پیٹرول پر 20 روپے مزید لیوی بڑھانا موٹرسائیکل سوار کیلئے جینا مزید مشکل کرے گا، پیٹرولیم ڈویژن موٹرسائیکل سواروں کو لیوی کی قیمت مزید بڑھانے سے بچانے کیلئے اسکیم دے۔
کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول پر لیوی میں رعائیت کیلئے اسکیم پر عملدرآمد میں مشکلات ہوں گی۔
خزانہ کمیٹی نے فنانس بل میں لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی منظوری نہیں دی، جب کہ خزانہ کمیٹی کی ہائی اوکٹین پر لیوی 75 روپے سے بڑھا کر 100 عائد کرنے کی سفارش کر دی۔
چئیرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ امیر لوگوں پر ٹیکس اور لیوی بڑھائیں جو برداشت بھی کر سکتے ہیں۔
